The decision of Islamabad High Court regarding the permission of motorcycles on the motorways is null and void

The decision of Islamabad High Court regarding the permission of motorcycles on the motorways is null and void

سپریم کورٹ آف پاکستان نے موٹرویز پر موٹر سائیکل چلانے کی اجازت دینے کیخلاف وفاقی حکومت کی درخواست منظور  کرلی۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں موٹر وے پر بائیکس چلانے کی اجازت دینے کیخلاف کیس کا جسٹس محمد علی مظہر کا تحریر کردہ 9 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ موٹر ویز پر بائیکس چلانے کی اجازت دینا خطرناک ہو سکتا ہے۔ قانون شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کیلئے بنائے جاتے ہیں۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ حکومت کے پاس احتیاطی تدابیر کے تحت مخصوص علاقوں میں موٹر سائیکل پر پابندی کا اختیار ہے۔ موٹر وے پر تیز رفتار ٹریفک موٹرسائیکل سواروں کیلئے خطرناک ہو گی۔ شہریوں کی حفاظت کیلئے بائیکس پر پابندی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہے۔ 
 

اشتہار


اشتہار