The advice of the senior leadership of PML-N not to bring no-confidence against the Chief Minister

 


تفصیلات کےمطابق سینئر قیادت نے مشورہ دیا کہ گورنر پنجاب کی طرف سے وزیراعلی پنجاب کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہاجائے،وزیراعلی پنجاب کو اعتماد کا ووٹ لینے کےلئے نمبر پورے کرنا ہوں گے، جو مشکل ہوگا۔ اگر نمبر پورے نہیں کرتے تو پھر دوبارہ الیکشن ہوگا اور اس دوران پی ڈی ایم کو پنجاب میں نمبرنگ پوری کرنے کےلئے وقت مل جائے گا، رہنمائوں کے مشورے کے بعد قائدین اور پی ڈی ایم سے آج شام یا کل مشاورت ہوگی،گورنر پنجاب کی طرف سے وزیراعلی پنجاب کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہاجاسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق عدم اعتماد کی صورت میں وزیراعلیٰ کو اسمبلی سے186ووٹ لیناہوں گے، تحریک عدم اعتماد یا اعتماد کےووٹ لینے تک وزیراعلیٰ پنجاب فوری اسمبلی نہیں توڑسکتے۔

اشتہار


اشتہار