T20 World Cup: Indian captain injured before semi-final

 

T20 World Cup: Indian captain injured before semi-final

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما  ٹی 20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل سے قبل ایڈیلیڈ میں پریکٹس سیشن کے دوران زخمی ہوگئےہیں۔

رپورٹ کے مطابق روہت شرما ایڈیلیڈ میں بیٹنگ پریکٹس کررہے تھے جب گیند ان کے سیدھے ہاتھ پر لگی جس کے بعد وہ زخمی ہوگئے۔ بھارتی کپتان نے شدید تکلیف کے باعث ٹریننگ وہیں روک دی 

 جس کے بعد روہت نے نیٹ سیشن میں صرف ایک گیند کا سامنا کیا اور پھر وہ انجری کے خوف سے گراؤنڈ سے چلے گئے

واضح رہے کہ ٹی 20ورلڈکپ میں بھارت کا انگلینڈ سے سیمی فائنل جمعرات کو ہے جبکہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں بدھ کو سڈنی میں آمنے سامنے ہوں گی۔ سیمی فائنل میں جیتنے والی دونوں ٹیمیں اتوار کومیلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں مقابلہ کریں گی۔


اشتہار


اشتہار