Sara Ahmed was honored with the Global Collaborative Award

 

سارہ احمد کو گلوبل کولیبو ریٹو ایوارڈ سے نوازا گیا

پاکستان کے لیے  بڑا اعزاز ،گلوبل کولیبو ریٹو اٹلی کی جانب سے چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیوروسارہ احمد کو گلوبل کولیبو ریٹو ایوارڈ سے نوازا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سارہ احمد کو گلوبل کولیبو ریٹو ایوارڈ بچوں کے استحصال کی روک تھام اور بچوں کے حقوق کے تحفظ کےلئے کی گئی خدمات پردیاگیا۔دنیا بھر سے بچوں کےاستحصال سے بچاؤ اوران کے حقوق کے تحفظ پر کام کرنے پردیگر 10 افراد کو گلوبل کولیبو ریٹو ایوارڈز دیئے گئے۔

گلوبل کولیبو ریٹو ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں یونیسف کی ڈائریکٹر، چائلڈ یو ایس اے کے سی ای او، سیرالیون کی خاتون اول، ہارورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر، ہالی وڈ کے اداکار ٹیلر پیری اور دیگر شامل ہیں.
چیئرپرسن سارہ احمدکاکہناہے کہ یہ ایوارڈ ملنا میرے لئے اور پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ گلوبل کولیبو ریٹو ایوارڈ کو پاکستان کے تمام بچوں کے نام کرتی ہوں۔

چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان اور حکومت پنجاب سمیت تمام لوگوں کی جانب سے سپورٹ کرنے پر شکر گزار ہوں۔

اشتہار


اشتہار