Introducing a new feature of self-messaging on WhatsApp

 

Introducing a new feature of self-messaging on WhatsApp

واٹس ایپ نے کچھ روزقبل آئی او ایس ورژن کے صارفین کے لیے خود کو میسج کرنے کا فیچر متعارف کروایا تھا جسے اب اینڈرائیڈ صارفین کیلئے بھی متعارف کروایا جارہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کمپنی کا کہنا ہے کہ آئی فون استعمال کرنے والے صارفین کیلئے یہ فیچر پہلے متعارف کروایا گیاتھا اب اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی اسے متعارف کرایا جارہا ہے۔اینڈرائیڈ صارفین کے لیے خود کو میسج کرنے والے فیچر کی دستیابی میں چند ہفتے لگ سکتے ہیں لیکن اینڈرائیڈ فونز استعمال کرنے والے صارفین اس فیچر کو واٹس ایپ کے ویب اور ڈیسک ٹاپ ورژن میں استعمال کرسکتے ہیں۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کیلئے آپ کے اینڈرائیڈ فون میں واٹس ایپ کا تازہ ترین ورژن ہونا ضروری ہوگا۔اس نئے فیچر سے صارف کے لیے 'خود' تک رسائی آسان ہوجائے گی۔خود کو بھیجے جانے والے تمام میسجز لنکڈ ڈیوائسز پر نظر آئیں گے جبکہ اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوں گے

اشتہار


اشتہار