Introducing a new age verification method on Instagram

 

انسٹاگرام پر عمر کی تصدیق کا نیا طریقہ متعارف

فوٹو شیئرنگ ایپ اِنسٹاگرام اب بچوں سے ویڈیو سیلفی یا شناختی کارڈ کے ذریعے ان کی عمر کی تصدیق کرے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اگر کوئی کم عمر صارف اپنا اکاؤنٹ اڈلٹ اکاؤنٹ میں تبدیل کرے گا تو صارف کو اپنی عمر ثابت کرنی ہوگی۔

 یہ اقدام انسٹاگرام کی جانب سے نوجوانوں کی درست شناخت کے حوالے جاری جنگ اور بہت چھوٹے بچوں کو ایپ سے دور رکھنے کی کوشش کا حصہ ہے۔

عمر کی تصدیق کرانے کے لیے پہلے انسٹاگرام میں برطانوی کمپنی یوٹی کا استعمال کرتے ہوئے سیلفی اپ لوڈ کی جائے گی۔

یوٹی ایک ڈیجیٹل شناخت کی کمپنی ہے جو سیلفی کی مدد سے عمر کا تعین کرتی ہے۔ کمپنی کا عمر کے متعلق اندازہ 98 سے 99 فی صد تک درست ہوتا ہے۔یہ کمپنی ویڈیو سیلفی میں صارف کے چہرے کے خد و خال کا جائزہ لیتی ہے اور عمر کا اندازہ لگاتی ہے۔

ایک بار اِنسٹا گرام اور یوٹی صارف کی عمر کی تصدیق کردیں گے تو اپ لوڈ کی جانے والی سیلفی ویڈیو ڈیلیٹ کردی جائے گی۔

جبکہ دوسرا طریقہ اپنے شناختی کارڈ کی تصویر کو اپ لوڈ کرنا ہے۔

میٹا کی ذیلی کمپنی انسٹاگرام میں پبلک پولیسی کی سربراہ تارا ہوپکنس کا کہنا تھا کہ کمپنی چاہتی ہے کہ سب اس طریقے سے انسٹاگرام استعمال کریں جو ان کی عمر کے حساب سے مناسب ہو، جس کا مطلب ہے کہ کمپنی کو یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ صارفین کی عمر کیا ہے۔ یہ اس انڈسٹری کا ایک چیلنج ہے۔

اشتہار


اشتہار