Data privacy case, Google willing to pay 39 million dollars

 

ڈیٹارازداری کیس: گوگل 39 کروڑ ڈالر ادائیگی پر آمادہ

دنیا کا سب سے زیادہ استعمال ہونے والے سرچ انجن گوگل نے ڈیٹا رازداری کیس میں 39کروڑ ڈالرز سے زائد کی ادائیگی پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔ 

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق رقم 40 امریکی ریاستوں کو ادا کی جائے گی جبکہ گوگل اب سے ٹریکنگ سے متعلق بہتر تفصیلی معلومات فراہم کرنے کا بھی پابند ہو گا۔

واضح رہےکہ امریکی ریاستوں نے گوگل پر الزام عائد کیا تھاکہ  گوگل نے صارفین کو گمراہ کیا ہے کہ اور ان کے موبائل فونز  پر لوکیشن ٹریکنگ بند کر دی گئی ہے۔ یہ امریکی تاریخ میں ریاستی حکام کی طرف سے سب سے بڑا تصفیہ ہے۔

جس پر اٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ گوگل جیسا ڈیجیٹل پلیٹ فارم صارفین کو پرائیویسی کنٹرول فراہم کرنے کا دعویٰ نہیں کر سکتا ہے جو بعد میں صارفین کی خواہشات کے خلاف ان کا ڈیٹا اکٹھا کر کے ایڈورٹائزرز کو فروخت کرنے کے لیے ان کنٹرولز کو نظر انداز کر دیتا ہے۔




اشتہار


اشتہار