Chants of Pakistan Zindabad in Sydney brought me to Gaddafi Stadium, Erin Holland

 

سڈنی میں پاکستان زندہ باد کے نعروں نے مجھے قذافی اسٹیڈیم پہنچا دیا: ایرن ہالینڈ

آسٹریلوی گلوکارہ اور  پاکستان سپر لیگ  کی پریزنٹر ایرن ہالینڈ نے بھی  پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں کارکردگی کو خوب سراہا۔


رپورٹ کے مطابق میچ کے دوران ایرن ہالینڈ ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتی رہیں۔ انہوں نے شاہین شاہ آفریدی کی وکٹ لینے پر سیلبریش کے حوالے سے لکھا 'میں کبھی شاہین کی سیلبریشن سے بور نہیں ہوتی'۔

ایرن ہالینڈ نے  بابر اعظم اور محمد رضوان کی 105 رنز کی پارٹنر شپ پر لکھا  کہ یہ بابر اور رضوان کی وہ اوپننگ پارٹنرشپ ہے جسے سب جانتے ہیں ۔

ایرن ہالینڈ نے یہ بھی لکھا  کہ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان کیلئے ہونے والا شور کو اپنے گھر تک سنا۔ پاکستان زندہ باد کے نعروں نے مجھے واپس قذافی اسٹیڈیم پہنچا دیا۔

ایرن نے ٹوئٹر پر مزید لکھا کہ پاکستان کا ٹورنامنٹ میں یہ کم بیک کئی عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔ نیوزی لینڈ پورے ٹورنامنٹ میں کافی مضبوط ٹیم رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

اشتہار


اشتہار