A tweet from Elon Musk, the digital currency Dodgecoin's price rose to a record

 

A tweet from Elon Musk, the digital currency Dodgecoin's price rose to a record

 ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کی ایک ٹویٹ نے ڈیجیٹل کرنسی ڈاج کوائن کی قیمت میں بہت زیادہ اضافہ کردیا۔

ڈیجیٹل کرنسی ڈاج کوائن کی قیمت میں اضافے کی وجہ ایلون مسک کو بتایا جارہا ہے، رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کے ٹوئٹر خریدنے کے بعد ڈیجیٹل کرنسی کی قیمت میں 41 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

خیال رہے کہ حالیہ سالوں میں پہلے ایلون مسک ڈاج کوائن کے حامی رہے اور اس کے حق میں ٹوئٹس بھی کرتے رہے، جس کے نتیجے میں اس کرنسی کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہوا۔ اس دوران ایلون مسک نے یہ بھی کہا کہ ان کی الیکٹرک کار ساز کمپنی ٹیسلا گاڑیوں کی بکنگ میں ڈاج کوائن بھی قبول کرے گی۔ایلون مسک کے اس طرح کے اعلانات کے نتیجے میں ڈاج کوائن کی قیمت تیزی سے بڑھی مگر پھر وہ اپنے ان وعدوں سے پھر گئے اور اس طرح ڈیجیٹل کرنسی کی قیمت بھی اسی تیزی کے ساتھ گرنے لگی۔ گزشتہ 6 ماہ کے دوران اس کی قیمت ڈانواڈول رہی اور اب ایلون مسک کے ٹوئٹر خریدنے کے بعد ایک بار پھر اس کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے۔گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ڈاج کوائن کی قیمت میں لگ بھگ 41فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اشتہار


اشتہار