2 actresses arrested for removing scarf in Iran

 

ایران میں حجاب اتار کراحتجاجی تحریک سے اظہاریکجہتی کرنے والی  دو  مشہور اداکاراؤں کو گرفتار کر لیا گیاہے۔

 ایران میں حجاب اتار کراحتجاجی تحریک سے اظہاریکجہتی کرنے والی  دو  مشہور اداکاراؤں کو گرفتار کر لیا گیاہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران میں جاری احتجاجی تحریک میں اداکارہ ہینگامہ غازیانی اور کتایون ریاحی کو عوامی مقام پر اسکارف اتار نے کی وجہ سے گرفتار کیا گیاہے۔

رپورٹس کے مطابق ہینگامہ غازیانی اور کتایون ریاحی  پر  سوشل میڈیا  پراشتعال انگیز  پوسٹ کرنے کے بھی الزامات  ہیں۔

واضح رہے کہ ایران میں پولیس کی زیرحراست 22 سالہ مہسا امینی دل  دورہ پڑنے کی وجہ سے 16ستمبر کو انتقال کرگئی تھیں۔مہسا امینی کو تہران میں اسکارف نہ پہننے پر حراست میں لیا گیا تھا۔مہسا امینی کی پولیس حراست میں موت کےبعد 2 ماہ سے ایران میں مظاہرے جاری ہیں ۔

اشتہار


اشتہار