There is no room for negotiation with foreign funding, fraud, sedition, Maryam Aurangzeb

 

فارن فنڈد، فراڈ، فتنے کیساتھ مذاکرات کی کوئی گنجائش نہیں، مریم اورنگزیب

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کو فارن فنڈڈ، فراڈ اور فتنہ قرار دیتے ہوئے ان کیساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات سے انکار کر دیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ فارن فنڈد، فراڈ، جھوٹے اور فتنے کے پاس کہنے کو کچھ نہیں ہے۔ ہمارے پاس اس کیساتھ مذاکرات کی کوئی گنجائش ہی نہیں ہے۔ عمران خان شفاف الیکشن نہیں ملک میں انتشار، فساد، لاشیں اور خون چاہتا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ سڑکوں پر ذہنی غلاظت بکھیرنے سے فارن فنڈد فتنے کی اصلیت اب چھپ نہیں سکتی۔ اس فتنے کا جھوٹ اور بہروپ دونوں بے نقاب ہو چکے ہیں۔ فارن فنڈڈ فتنہ چیف الیکشن کمشنر کو ہرجانے کا نوٹس دینے سے پہلے شہباز شریف اور خواجہ آصف کے ہرجانے کے نوٹسز کا جواب دے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پانچ سال سے شہباز شریف کے 10 ارب روپے ہرجانے کے مقدمے میں عمران خان مفرور ہے۔ ہرجانے کا نوٹس اس لئے کیونکہ چیف الیکشن کمشنر نے فارن فنڈد فتنے کا غلام بننے سے انکار کردیا اور اسے این آر او نہیں دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہرجانے کا نوٹس اس لئے کیونکہ چیف الیکشن کمشنر ایک متکبر، ضدی اور خود پرست طاقتور کو قانون کے نیچے لایا ہے؟ ہرجانے کا نوٹس اس لئے کیونکہ چیف الیکشن کمشنر نے فارن فنڈد فتنے کو جھوٹ اور فراڈ کو رنگے ہاتھوں پکڑا ہے؟

انہوں نے کہا کہ ہرجانے کا نوٹس اس لئے کیونکہ چیف الیکشن کمشنر نے فارن فنڈد فتنے کے خفیہ اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ پکڑی ہے؟ ہرجانے کا نوٹس اس لئے کیونکہ چیف الیکشن کمشنر نے فارن فنڈد فتنے کو ڈسکہ میں ووٹ کے تھیلے اور الیکشن عملہ اغوا کرتے پکڑا تھا؟

وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہرجانے کا نوٹس اس لئے کیونکہ چیف الیکشن کمشنر نے فارن فنڈد فتنے کی توشہ خانے کی ڈکیتیاں پکڑیں؟ ہرجانے کے نوٹس سے پہلے فارن فنڈد فتنہ بتائے کے رات کو ناکام مارچ چھوڑ کر گھر سونے کے لئے کیوں بھاگ گئے؟

اشتہار


اشتہار