The government's new strategy to deal with PTI's long march came out

 

وفاقی حکومت نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے شرکاء کو محدود رکھنے کے کئے ریڈ زون کو زیروپوائنٹ تک توسیع دے دی۔

وفاقی حکومت نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے شرکاء کو محدود رکھنے کے کئے ریڈ زون کو زیروپوائنٹ تک توسیع دے دی۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے نمٹنے اور وفاقی دارالحکومت میں شرکاء کو محدود رکھنے کے لیے حکومت کی نئی حکمت عملی سامنے آگئی۔

حکومت کی جانب سے ریڈ زون کو زیرو پوائنٹ تک توسیع دے دی گئی اور فیصل ایونیو، مارگلہ روڈ بری امام سمیت ففتھ ایونیو کو ریڈزون کا حصہ قرار دیا گیا ہے۔

ریڈزون کا حصہ قرار دئیے گئےعلاقوں میں دفعہ 144 نافذ رہے گی اور توسیع شدہ علاقے میں بھی کسی بھی ریلی، جلسے یا اجتماع کی اجازت نہیں ہوگی۔

خیال رہے اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کی آمد سے قبل ہی ریڈ زون جانے والے مختلف راستوں پر خاردار تاریں اور کنٹینرز کھڑے کردیے ہیں۔

انتظامیہ نے تین راستے مکمل سیل کردیےاور پولیس کی بھاری نفری بھی سڑکوں پر موجود ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کا لاہور سے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ جاری ہے، مارچ 4 نومبر کو اسلام آباد پہنچے گا۔

اشتہار


اشتہار