Scientists capture the sun while laughing

 

سائنسدانوں نے ہنستے ہوئے سورج کو پکڑ لیا

 امریکا کے خلائی ادارے ناسا نے سورج کی ایک ایسی تصویر شیئر کی ہے جس میں ایسا نطر آرہا ہے  کہ جیسے آگ سے بھرا ہوا سورج ہنس رہا ہو.

رپورٹ کے مطابق امریکا کی تحقیقی ادارے نیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن ایجنسی کی جانب سے  سورج کی ایک انتہائی نایاب تصویر ٹوئٹر  شئیر کی گئی ہے۔

تصویر میں سورج پر دو سیاہ آنکھیں ، ایک ناک اور ایک  مسکراہٹ کو دیکھا جاسکتا ہے ۔ناسا کی جانب سے تصویر کا کیپشن دیتے ہوئے  لکھا گیا ہے کہ آج ناسا کی سولر ڈائنامکس آبزرویٹری نے سورج کو مسکراتے ہوئے پکڑا ہے۔ روشنی میں دیکھے جانے والےسورج پر یہ سیاہ دھبے کورونل ہولز کے نام سے جانے جاتے ہیں ۔

ناسا کی سولر ڈائنامکس آبزرویٹری 2010 سے سورج کی نقل و حرکت پر نظر رکھےہوئے ہے۔ جس کا مقصد سورج میں ہونے والے دھماکوں اور ان کی وجہ سے ہونے والی موسمیاتی تبدیلیوں کا مطالعہ ہے۔ٹویٹر صارفین کی جانب سے  سورج کی تصویر دیکھ کر اسے ہالی ووڈ فلم گھوسٹ بسٹرز کے مارش میلو مین سے ملانا شروع کردیا ۔

اشتہار


اشتہار