Losing and winning is part of politics, 'Workers should not be depressed', Abid Sher Ali

 


فیصل آباد، پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما چوہدری عابد شیر علی سابق وزیرمملکت پانی وبجلی نے کہا ہے کہ وہ این اے 108میں شکست تسلیم کرتے ہیں ‘ مہنگائی’ بجلی کے بلوں سمیت لوگوں کودیگر مسائل کا سامنا ہے’ہم نے ان مسائل کو حل کرنے پر مکمل توجہ دی مگرسابق حکمرانوں کی نااہلی کے باعث ان کے پیدا کردہ مسائل کا فوری حل ممکن نہیں لیکن انشاء اللہ ہم بہت جلد عوام کو ان مشکلات سے نجات دلا دینگے

’چوہدری عابد شیر علی نے مزید کہا کہ ہمیں اپنی کوتاہیوں پرغور کرنا ہوگا’میں اپنے ووٹرزاور سپورٹرز کا تہہ دل سے مشکور ہوں’پارٹی اورملک وقوم کیلئے ہم اسی جوش وجذبہ سے کام کرتے رہیں گے’چوہدری عابد شیر علی نے مزید کہا کہ ہارجیت سیاست کا حصہ ہے’کارکن افسردہ نہ ہوں’PTiکی ضمنی الیکشن میں جیت بجلی بلوں اور مہنگائی کا ردعمل ہے اور انکی یہ جیت عارضی ہے’عوام مسلم لیگ (ن) کیساتھ ہیں اورجب حکومتی اقدامات سے لوگوں کے درپیش مسائل حل ہوگئے توPTiکے چیئرمین عمران خان کیساتھ کوئی نظرنہیں آئیگا’

پاکستان مسلم لیگ( ن) کے قائد میاں محمد نوازشریف جلد پاکستان میں عوام کے درمیان موجود ہونگے اورپوری قوم ان کے شانہ بشانہ ہوگی’پاکستان مسلم لیگ (ن) عوامی امنگوں کی ترجمان ہے’قوم اسکے ساتھ ہے اور جب مقررہ وقت پر عام انتخابات ہوئے تو( ن) لیگ کلین سویپ کریگی اور میاں محمد نوازشریف ایک بارپھروزیراعظم بن کر عوامی امنگوں کی ترجمانی کا حق ادا کرینگے۔

اشتہار


اشتہار