Imran Khan's announcement to start the long march from Friday

 پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے جمعے سے لاہور کے لبرٹی چوک سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے جمعے سے لاہور کے لبرٹی چوک سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔


لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ لاہور لبرٹی میں 11 بجے ہم جمع ہوں گے پھر وہاں سے اسلام آباد کی طرف مارچ شروع ہوگا۔


عمران خان نے کہا ہے کہ انسانوں اور جانوروں کے معاشرے میں فرق صرف انصاف کا ہے، انسانی معاشرہ تب بنتا ہے جب کمزور کو طاقتور سے تحفظ ملے، طاقتور چوری کرے تو این آر او، کمزور چوری کرے تو جیل جاتا ہے، جس ملک میں انصاف ہے وہ خوشحال ہے۔


چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا ہے کہ ملک دوراہے پر کھڑا ہے، ایک جانب سارے چور اکٹھے ہیں اور ان کے ساتھ نامعلوم افراد ہیں، اگر قوم میرے ساتھ نہ نکلی تو مجھے کوئی فرق نہیں پڑنا لیکن آپ کا مستقبل بھیڑ بکریوں والا ہو جائے گا۔


عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے کہا گیا کہ آپ غیرذمہ دار ہیں، ملک بڑی مشکل میں ہے، اس مشکل وقت میں احتجاج کر رہے ہیں۔

اشتہار


اشتہار