Imran Khan angry over wrong strategy of party leaders in long march

 

Imran Khan angry over wrong strategy of party leaders in long march

 لانگ مارچ میں غلط حکمت عملی پر عمران خان اپنے پارٹی رہنماؤں پر برہم ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق کپتان نے پنجاب اور دیگر قیادت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق کنیٹینر میں عمران خان کا کہنا تھا کہ آپ نے تو کہا تھا کہ بڑی زبردست حکمت عملی بنائی ہے، یہ کون سی حکمت عملی بنائی۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ جو ساتھ تھے وہ واپس چلے گئے،یہ کیسی حکمت عملی ہے، لاہور سے قافلہ نکلا تو لوگ ساتھ چھوڑ گئے۔ شاہدرہ سے قافلہ نکلا تو شاہدرہ والے وہیں رہ گئے جبکہ رچنا ٹاؤن میں پارٹی اختلافات پرلانگ مارچ رات کوختم کرنا پڑا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے رہنماوں سے استفسار کیا کہ استقبالیہ کیمپوں پرلوگوں کی بڑی تعداد ہے،ساتھ چلنے کیلئےکوئی تیار کیوں نہیں ہے۔

اشتہار


اشتہار