Great success in the by-elections, PTI will celebrate Thanksgiving today

 

ضمنی انتخابات میں بڑی کامیابی، تحریک انصاف آج یوم تشکر منائے گی

Great success in the by-elections, PTI will celebrate Thanksgiving today

ضمنی انتخابات میں بڑی کامیابی، تحریک انصاف آج یوم تشکر منائے گی

تحریک انصاف نے ضمنی انتخابات میں کامیابی کے بعد آج یوم تشکر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا کہ آج پاکستان کے تین صوبوں میں عوام کے سامنے الیکشن ہوا، اصل میں یہ ایک ریفرنڈم تھا۔

اسد عمر نے کہا کہ عوام کو یہ بات سمجھ آگئی ہے پاکستان کیلئے یہ فیصلہ کن موڑ ہے، پاکستان اب بیرونی طاقتوں کی جنگوں میں نہیں پڑے گا۔ قوم جو بار بار فیصلہ سنا رہی ہے اس فیصلے کو فیصلہ سازوں کو سمجھنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے ملکی مفادات کا تحفظ کریں گے، عوام کے دماغ میں کوئی ابہام نہیں، عوام کو اب غلامی منظور نہیں ہے، 17 جولائی کا عوام نے تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا بیانیہ لوگوں کے دل و دماغ میں اتر گیا ہے، جن لوگوں کے پاس پاکستانی عوام کے بارے میں فیصلہ کرنے کی طاقت ہے ان کے ذہن سے ابہام دور ہونا چاہیے، آج پھر 17 جولائی والی قسط رونما ہوئی، ایک بار پھر تحریک انصاف نے 13 جماعتوں کو شکست دی۔

اسد عمر نے کہا کہ عمران خان جمہوریت کے مطابق آگے بڑھنا چاہتے ہیں، پاکستانی عوام کو پاکستان کے مستقل کا فیصلہ الیکشن کے زریعے کرنے دیں، لوگوں میں غصہ بڑھ رہا ہے، سندھ ہاؤس اور میریٹ میں منڈیاں لگیں، لوگوں کے ضمیر خریدے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ 25 مئی کو عوام کو ریاستی جبر کا سامنا کرنا پڑا، عورتوں کو حراساں کیا گیا، جمہوریت عوام کو راستہ دیتی ہے، فیصل آباد میں لوگوں نے ووٹ کے ذریعے اپنا فیصلہ سنایا، ہم نے رانا ثناء اللہ کو گھر سے شکست دی، فیصلہ دیوار پر لکھا جا چکا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے فیصلہ سازوں کے پاس دو راستے ہیں، یا جمہوری عمل کے زریعے عوام تبدیلی لائے یا پھر خدا نہ خواستہ دوسرا راستہ اپنانا پڑے، آئی ایم ایف سے معاہدہ ہونے کے باوجود عوام کو ریلیف نہیں ملا، ملک دیوالیہ ہونے کے در پہ ہے۔

یاد رہے کہ قومی اسمبلی کی 8 نشستوں میں سے 7 نشستوں پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان خود میدان میں اترے تھے، جس میں سے صرف کراچی کے حلقہ این اے 237 سے انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا، جہاں پیپلز پارٹی کے عبدالکریم بلوچ 32 ہزار 567 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے۔

اشتہار


اشتہار