Karachi, Pakistan; October 18, 2022: Fly Jinnah, Pakistan’s new low-cost carrier (LCC), releases a timelapse video of the livery painting of its fleet. The video shows the full process of painting the aircraft from start to finish.
"فلائی جناح" نے اپنے طیاروں کی پینٹنگ کی وڈیو جاری کر دی۔"
کراچی، پاکستان، 18 اکتوبر 2022 پاکستان کی نئی کم خرچ کیریر ایر لائن " فلائی جناح" نے اپنے طیاروں کی خوبصورت اور رنگین پینٹنگ کے عمل کی ٹائم لیپس وڈیو جاری کر دی ہے۔ وڈیو میں طیاروں کی پینٹنگ کے عمل کو ابتداء سے اختتام تک دکھایا گیا ہے۔
فلائی جناح کے طیاروں کا مکمل فلیٹ 3 ائر بس A320 ائر کرافٹس پر مشتمل ہے جن پر کیا گیا نیا پینٹ برانڈ کی انفرادیت کی عکاسی کر رہا ہے۔ اس عمل کی مکمل ٹائم لیپس وڈیو اس لنک میں دیکھی جاسکتی ہے۔
ایل(حاصل کیا ہے۔ فلائی جناح نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی سے ایئر آپریٹر سرٹیفکیٹ )اے او سی( اور ایئر آپریٹنگ لائسنس )اے او
ایئرلائن جلد ہی کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اپنا آپریشن شروع کرے گی۔
لیکسن گروپ اور ائر عریبیہ نے ستمبر 2021 میں یہ مشترکہ ائر لائن شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ "فلائی جناح" ائر عریبیہ کے کامیاب ،کم خرچ بزنس ماڈل کے تحت کام کرے گی اور اپنے صارفین کو مناسب قیمت میں بھروسے مند سفر کی سہولتیں فراہم کرے گی۔