Actress Iman Ali fell in love with which Indian director?

 

کراچی (ایکسپریس نیوز) پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ ایمان علی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کئی سالوں بھارتی ہدایتکار کی محبت میں گرفتار رہیں۔

لمبے عرصے کے بعد ایک مرتبہ پھر اپنی نئی فلم ’ٹچ بٹن‘ کے زریعے اسکرین پر جلوہ گر ہونے والی اداکارہ ایمان علی نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ وہ 8  برس کے طویل عرصے تک بھارتی فلموں کے ہدایتکارکے ساتھ قریبی تعلقات میں رہیں۔

ایمان علی نے کہا کہ’میں زندگی میں کسی کو کوئی اہمیت نہیں دیتی، ہم ایک شخص کو اپنے ذہن آئیڈیل بناتے ہیں، وہ میرے لئے آئیڈیل تھا لیکن پھر میں نے سوچا کہ وہ صرف ایک اور عام آدمی ہے، میں یہ نہیں کہتی کہ وہ اچھا انسان نہیں ہے لیکن بات نہیں بنی اس کے ساتھ ساتھ بہت سارے مسئلے تھے‘۔

اداکارہ  نے بتایا کہ ’پاکستان  میں تو کسی کو تعلق کے بارے میں  زیادہ معلومات نہیں تھی کیونکہ میں نے کبھی کسی کو بتایا نہیں مگر بھارت میں مجھ سے اکثر اس حوالے سے سوالات کیے تھے جس کا جواب دینا میں نے ضروری نہیں سمجھا کیونکہ وہ میرا نجی معاملہ تھا‘۔

میزبان نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ آپ دونوں کے نام بھی ایک ہی حرف سے شروع ہوتے ہیں جس پر اداکارہ نے کہا کہ ہاں میرے اور ان کے نام بھی ایک ہی حرف سے شروع  ہوتے تھے‘۔




یاد رہے کہ  ایمان علی کئی سال پہلے بھارتی فلم’جب وی میٹ‘کے ہدایت کار امتیاز علی کے ساتھ سرخیوں میں آئی تھیں اگرچہ انہوں نے اپنے اس تعلق  کو خفیہ رکھا، لیکن وہ اکثر امتیازعلی کے ساتھ نظرآئیں جس کی وجہ سے خبروں کی سُرخیوں کا حصہ بھی بنی رہیں۔

ایمان علی مختصر عرصے کے لیے ممبئی شفٹ بھی ہوئی تھیں تاہم اس جوڑی نے معاملات ٹھیک نہ ہونے کے باعث راہیں جُدا کرلیں جس کے کئی سالوں بعد ایمان علی 2019 میں بابر بھٹی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔


اشتہار


اشتہار