Terrorism case, the court summoned Imran Khan at 12 o'clock

 

دہشتگردی کا مقدمہ، عدالت نے عمران خان کو 12 بجے طلب کرلیا

Anti-terrorism court of Islamabad summoned Imran Khan at 12 noon in the bail application.

دہشتگردی کا مقدمہ، عدالت نے عمران خان کو 12 بجے طلب کرلیا

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ضمانت کی درخواست میں عمران خان کو 12 بجے طلب کرلیا۔

 اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ جج راجہ حسن جواد نے ریمارکس دیئے کہ عمران خان کو عدالت کے سامنے پیش ہونا پڑے گا، جس پر عمران خان کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان نے دلائل دیتے ہوئے بتایا کہ اسلام آباد پولیس عمران خان کو لکھ کر بھیجتی ہے کہ ان کی جان کو خطرہ ہے، مجھے 11 منٹ دھکم پیل کے بعد عدالت میں داخل ہونے کا موقع ملا تھا۔

 جج راجہ حسن جواد نے کہا کہ مقدمہ کا ریکارڈ لایا جائے، جن کو دھمکی دی گئی اس کا بیان بھی پڑھ کر سنائیں، ہم اس ضمانت کی درخواست پر آج ہی دلائل سنے گے۔ پراسیکیوٹر نے کہا کہ پہلے ملزم کو عدالت میں پیش کریں پھر ہم بحث کرینگے۔ اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کو 12 بجے طلب کرلیا۔

یاد رہے کہ عبوری ضمانت کی سماعت میں عمران خان عدالت سے غیر حاضر تھے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران خان کو  آج تک عبوری ضمانت دے رکھی تھی۔ عمران خان کی ضمانت کنفرم ہونے یا خارج ہونے کا فیصلہ دلائل کے بعد ہوگا۔


حوالہ

اشتہار


اشتہار