Which member was sad to leave the party?

 

Which member was sad to leave the party?


Pakistan Tehreek-e-Insaf Chairman Imran Khan has openly answered many questions with showbiz stars.

Actor Muneeb Butt shared a video of his questions on Twitter, in which he asked Imran Khan which member was sad to leave the party?


پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان شوبز ستاروں کیساتھ متعدد سوالوں پر کھل کر جواب دئیے ہیں۔

اداکار منیب بٹ نے ٹوئٹر پر اپنے سوالات کی ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے عمران خان سے سوال کیا کہ کس رکن کے پارٹی چھوڑنے پر دکھ ہوا؟ اس کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ کچھ ارکان ایسے تھے جو کم حیثیت کے تھے اور انہیں 20، 20 کروڑ کی پیشکش کی گئی، لیکن انہوں نے انکار کردیا، جس کی مجھے بے حد خوشی ہے۔

انہوں نے کہا افسوس اس بات کا ہوا کہ کئی لوگ میرے سامنے بیٹھ کر کہتے تھے کہ ہم آپ کے نظریے کے ساتھ ہیں اور جب پیسہ ملا تو وہ  دوسری طرف چلے گئے۔

 انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ پہلی بار ارکان کو میں خود ٹکٹ دوں گا، میں نے سوچا پہلے کیوں نہیں خود ٹکٹ دئیے، اب مجھے تجربہ ہوگیا ہے کہ لوگ ضمیر فروش ہوتے ہیں، جدھر پلڑا بھاری ادھر چلے جاتے ہیں۔



اشتہار


اشتہار