Punjab Police applied for the arrest of 12 PML-N leaders

 

Punjab Police applied for the arrest of 12 PML-N leaders

Lahore Police has submitted an application for the arrest of 12 League leaders including Special Assistant to Prime Minister Shehbaz Sharif Atta Tarar and Rana Mashhood.


An application has been submitted to the magistrate for permission to arrest 12 leaders of the Muslim League-N by the Lahore Police. In the application, arrest warrants have been sought for Atta Tarar, Rana Mashhood, Owais Laghari and Saiful Mulok Khokhar.


لاہور  پولیس نے وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ اور  رانا مشہود سمیت 12 لیگی رہنماؤں کی گرفتاری کے لیے درخواست جمع کرا دی ہے۔


لاہور پولیس کی طرف سے مسلم لیگ ن کے 12 رہنماؤں کو گرفتار کرنے کی اجازت کے لیے مجسٹریٹ کو درخواست جمع کرائی گئی ہے۔درخواست میں عطا تارڑ، رانا مشہود، اویس لغاری اور سیف الملوک کھوکھر سمیت12  دیگر لیگی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری مانگے ہیں۔


مجسٹریٹ کو جمع کرائی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج ہیں، ملزمان دانستہ طور  پر  پیش نہیں ہو  رہے، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش مکمل کرنی ہے لہٰذا ان کی گرفتاری کی اجازت دی جائے۔


یاد رہے کہ چند روز قبل لاہور میں مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ اور رانا مشہود کے گھروں پر پولیس نے چھاپے مارے تھے تاہم دونوں افراد گھر پر موجود نہ ہونے کی وجہ سے گرفتار نہیں ہو سکے تھے۔














حوالہ

اشتہار


اشتہار