Internet service down across Pakistan, users facing problems

 

Internet service down across Pakistan, users facing problems

Due to heavy rains and storm, a technical fault occurred in PTCL's optical fiber network. PTCL's stand Islamabad (Urdupoint newspaper latest. August 19, 2022) Complaints about PTCL's internet service being down are coming across Pakistan. Internet service is affected in various cities of Punjab province and Khyber Pakhtunkhwa, including capital Islamabad.


شدید بارشوں اور طوفان کے باعث پی ٹی سی ایل کے آپٹیکل فائبر نیٹ ورک میں تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی ۔ پی ٹی سی ایل کا موقف اسلام آباد  پاکستان بھر میں پی ٹی سی ایل کی انٹرنیٹ سروس ڈاؤن ہونے کی شکایت سامنے آ رہی ہیں۔ دارالحکومت اسلام آباد سمیت صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہے۔ نجی اداروں، گھروں اور دفاتر میں پی ٹی سی ایل کی انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی ہے۔ پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کے مطابق انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے کے مسئلےکی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔


پی ٹی اے نے کہا کہ صورتحال کو مانیٹر کیا جا رہا ہے اور اس حوالے سے مزید اپڈیٹس شئیر کی جائیں گے۔جنوب اور شمال کے درمیان ڈیٹا نیٹ ورک میں مسئلہ سامنے آیا ہے جس وجہ سے انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی ہے۔پی ٹی سی ایل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ شدید بارشوں اور طوفان کے باعث پی ٹی سی ایل کے آپٹیکل فائبر نیٹ ورک میں تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی ہے جس کی وجہ سے ملک کے شمالی اور مرکزی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔انٹرنیٹ کی ترجیحی بنیادوں پر بحالی کے لیے ان کی ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔















حوالہ

اشتہار


اشتہار