Ata Tarar's plea against PTI Jalsa, judge's apology

 

Ata Tarar's plea against PTI Jalsa, judge's apology

Ata Tarar's plea against PTI Jalsa, judge's apology

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی ضیاء باجوہ نے مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللّٰہ تارڑ کی درخواست پر سماعت سے معذرت کر لی۔


اس سے قبل عدالتِ عالیہ نے عطاء اللّٰہ تارڑ کی ہاکی اسٹیڈیم میں پی ٹی آئی کے 13 اگست کے جلسے کے خلاف درخواست کی سماعت کے لیے مقرر کر دی تھی۔


اب جسٹس علی ضیاء باجوہ کے معذرت کرنے کے بعد درخواست کسی اور بینچ کے روبرو لگانے کے لیے فائل چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو بھجوا دی گئی۔


واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللّٰہ تارڑ نے آج صبح پاکستان تحریکِ انصاف کے 13 اگست کے جلسے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔عطاء اللّٰہ تارڑ نے اپنی درخواست میں استدعا کی تھی کہ پی ٹی آئی کے ہاکی اسٹیڈیم میں جلسے کو روکا جائے۔



حوالہ

اشتہار


اشتہار