After the verdict in the prohibited funding case, Imran Khan summoned the legal team

 

ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے کے بعد عمران خان نے قانونی ٹیم کو طلب کرلیا

After the verdict in the prohibited funding case, Imran Khan summoned the legal team
ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے کے بعد عمران خان نے قانونی ٹیم کو طلب کرلیا
الیکشن کمیشن کی جانب سے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کے خلاف فیصلہ سنائے جانے کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے قانونی ٹیم کو طلب کرلیا۔

 ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے تناظر میں مشاورت کے لیے قانونی ٹیم کو طلب کیا ہے، جو چیئرمین پی ٹی آئی اور دیگر پارٹی قیادت کو ممنوعہ فنڈنگ کیس اور الیکشن کمیشن کے فیصلے پر تفصیلی بریفنگ دے گی۔عمران خان لیگل ٹیم کو آئندہ کی حکمت عملی کے بارے میں آگاہ کریں گے جب کہ لیگل ٹیم سے مشاورت کے بعد پی ٹی آئی سیاسی حکمت عملی کا بھی جائزہ لے گی۔


حوالہ

اشتہار


اشتہار