Who is the independent winning candidate in the by-election? Which party are you going to join?

 

ضمنی الیکشن میں آزاد جیتنے والا امیدوار کون ہے؟ کس پارٹی میں شامل ہونے والا ہے؟

Who is the independent winning candidate in the by-election? Which party are you going to join?

پنجاب اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں پی پی 228 لودھراں سے جیتنے والے آزاد امیدوار سید رفیع الدین نے کہا ہے کہ گزشتہ الیکشن ن لیگ کے ٹکٹ پر لڑا تھا، اس بار حکومت نے اپنے امیدوار کو پوری طرح سپورٹ دی لیکن اس کے باوجود ہم جیت گئے۔


نومنتخب رکن پنجاب اسمبلی پیر سید رفیع الدین کا کہنا تھاکہ اس بار میں آزاد امیدوار کی حثیت سے الیکشن جیتا ہوں۔


ان کا کہنا تھاکہ حکومت نے اپنے امیدوار کو پوری طرح سپورٹ دی لیکن اللہ نے جیت ہمیں دی، حلقے میں ہماری پوزیشن مزید مضبوط ہوئی ہے۔


انہوں نے کہا کہ اپنے حلقے کے عوام سے مشاورت کرکے فیصلہ کریں گے۔


خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں ایک حلقے میں آزاد امیدوار نے کامیابی حاصل کی ہے۔


پی پی 228 لودھراں کے تمام 136 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے تحت آزاد امیدوار سید محمد رفیع الدین نے تحریک انصاف کے امیدوار کو شکست دی۔


وہ 45020 ووٹ لیکر پہلے نمبر رہے جبکہ پی ٹی آئی کے عزت جاوید خان 38338 ووٹ لیے سکے۔


اس کے علاوہ ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف نے 15 اور ن لیگ نے 4 نشستیں جیتی ہیں



حوالہ

اشتہار


اشتہار