Whether there was an agreement with Pakistan or not, the reaction of the IMF came to the fore

 

Whether there was an agreement with Pakistan or not, the reaction of the IMF came to the fore

Confirming the agreement with Pakistan, Jerry Rice, director of the International Monetary Fund (IMF), said that under the agreement, Pakistan would receive 1. 1.17 billion.

IMF Director Jerry Rice said the new terms were part of the agreement, adding that the funding would enhance Pakistan's structural reforms and stabilize the macroeconomic situation.

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ڈائریکٹر جیری رائس نے پاکستان کے ساتھ معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے کے تحت پاکستان کو ایک ارب 17 کروڑ ڈالر ملیں گے۔

ڈائریکٹر آئی ایم ایف جیری رائس نے نئی شرائط کو معاہدے کا حصہ  بناتے ہوئے کہا کہ رقم ملنے سے پاکستان کی اسٹرکچرل اصلاحات بڑھیں گی اور میکرو اکنامک صورتحال مستحکم ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنا ریونیو بڑھانا ہو گا اور زیادہ آمدن والے افراد سے ٹیکس وصول کرنا ہو گا، جبکہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات کو یقینی بنانے، پاور ٹیرف میں بروقت اضافہ، سالانہ ری بیسنگ اور سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ بھی کرنا ہو گی۔

آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق پاکستان کو گورننس میں بہتری اور کرپشن میں کمی لانے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔

علاوہ ازیں آئی ایم ایف نے حکومت پاکستان پر الیکٹرانک اثاثہ جات ڈکلیریشن سسٹم قائم کرنے اور نیب سمیت انسداد کرپشن سے متعلق اداروں کا ازسرنو جائزہ لینے پر بھی زور دیا ہے۔








حوالہ

اشتہار


اشتہار