The whole of Pakistan drowned in mourning, the famous climber fell and died during the adventure

 










Lahore, Chitral (Monitoring Desk, NNI): Imran Shamshali, a resident of Hunza, fell to his death during the adventure of Gasha Broom Two while climber Musa Sadpara was trapped at Camp III.

لاہور،چترال (مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)ہنزہ سے تعلق رکھنے والے عمران شمشالی گشہ بروم ٹو کی مہم جوئی کے دوران گر کر جاں بحق ہوگئے جبکہ کوہ پیما موسیٰ سدپارہ کیمپ تھری پر پھنس گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق براڈپیک سے لاپتا شریف سدپارہ کا بھی کچھ پتا نہیں چل سکا ہے جبکہ شہروز کاشف اور ساتھی فضل سے متعلق اچھی خبر سامنے آئی ہے۔ دونوں کیمپ تھری پہنچ گئے ہیں۔دوسری جانب ایک انٹرویومیں شہروز کاشف کے والد کاشف سلمان نے  کہا کہ شہروز اور ان کے ساتھی کی کسی نے مدد نہیں کی، شہروز کاشف اور ان کے ساتھی اپنی مدد آپ کے تحت کیمپ تھری پہنچے ۔والد شہروز کاشف نے کہا کہ بیٹے اور ان کے ساتھی کو ریسکیو نہیں کیا گیا۔یاد رہے کہ شہروز کاشف نے گزشتہ صبح نانگاپربت چوٹی سر کی تھی اور شہروز کاشف نے نانگاپربت چوٹی سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔شہروز کاشف دنیا کی 8000 میٹر سے بلند 14 چوٹیوں میں سے 8 کو سر کر چکے ہیں اور کم عمر ترین پاکستانی کوہ پیما بھی ہیں۔شہروز کاشف کا گزشتہ روز نانگا پربت سر کرنے کے بعد واپسی پر اپنے والدین سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔





حوالہ

اشتہار


اشتہار