Serious differences in PML-Q, Chaudhry Shujaat pronounced the verdict

Serious differences in PML-Q, Chaudhry Shujaat pronounced the verdict

 PML-Q chief Chaudhry Shujaat Hussain has said that there is no difference between our family and the party.

In his statement, PML-Q chief Chaudhry Shujaat Hussain said that there was no difference between him and Pervez Elahi. He said, "Have you ever heard me make a statement against Pervez Elahi or against him?"

مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ہماری خاندان اور پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں۔

اپنے بیان میں سربراہ ق لیگ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ میرے اور پرویز الٰہی کے درمیان کوئی اختلاف نہیں، انہوں نے کہا کہ کیا آپ نے کبھی مجھے پرویز الٰہی کے خلاف یا انہیں میرے خلاف بیان دیتے سنا ہے؟

انہوں نے کہا کہ نظریاتی اختلافات تو ہر جگہ ہوتے ہیں، وہ تو باپ بیٹے میں بھی ہو سکتے ہیں، تاہم ہمارے درمیان کوئی اختلاف نہیں، ہم عید کی نماز بھی اکٹھے پڑھیں گے۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی جانب سے انہیں ہراساں کرنے کے الزامات پر چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ وہ بتائیں کون انہیں دیوار کیساتھ لگا رہا ہے، اور ہراساں کر رہا ہے، انہوں نے اپیل کی کہ سیاستدان صرف انسانیت کی بہتری کی بات کریں۔

چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ 17 جولائی کو پنجاب میں صاف شفاف ضمنی الیکشن ہونا چاہیے، پنجاب میں حکومت سازی کا 17 جولائی کے بعد پتہ چلے گا۔






حوالہ

اشتہار


اشتہار