Nawaz Sharif's return, PML-N's big demand from institutions

Nawaz Sharif's return, PML-N's big demand from institutions

 

Federal Minister Mian Javed Latif has demanded the institutions to end Nawaz Sharif's sentences.

While giving a press conference in Islamabad, Mian Javed Latif said that the protest made by the people without any leader against the decision of the Supreme Court is considered an attack on the Supreme Court. They jumped over the walls of the court's Lahore registry, broke the door of the Supreme Court, what flowers did those people take with them?


وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے اداروں سےنواز شریف کی سزائیں ختم کرنے کا مطالبہ ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف کسی رہنماء کے بغیر عوام کے کئے گئے احتجاج کو سپریم کورٹ پر حملہ قرار دیا جاتا ہے، تو جمعے کے روز جنہوں نے پٹیشن دائر کرنے کیلئے سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری کی دیواریں پھلانگیں، سپریم کورٹ کا دروازہ توڑا، وہ لوگ کیا پھول لے کر گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ اگر کسی لیڈر کے بغیر احتجاج کا یہ سلسلہ جاری رہا، تو یہ احتجاج اسلام آباد میں بھی ہوں گے اور پنڈی میں بھی ہوں گے، پھر یہ رستہ خونی انقلاب کی طرف جائے گا، جو نظر آ رہا ہے۔
میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ ہم آج بھی مطالبہ ہے کہ نواز شریف سمیت ہر پاکستانی کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہیے۔ نواز شریف کے کیس جیسے بنائے گئے، جیسے سزائیں سنائی گئیں، ویسے ہی یہ فیصلے واپس ہونے چاہئیں۔











اشتہار


اشتہار