Imran Riaz Khan's arrest case, Islamabad High Court ruled

 


The petition against the arrest of senior journalist Imran Riaz Khan was declared out of jurisdiction by the Chief Justice of Islamabad High Court and directed to approach the Lahore High Court.

عمران ریاض خان کی گرفتاری کا معاملہ، اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ سنا دیا


سینئر صحافی عمران ریاض  خان کی گرفتاری کیخلاف درخواست کو چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ نے دائرہ اختیار سے باہر قرار دیتے ہوئے لاہورہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔


چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے عمران ریاض خان کی گرفتاری پر توہین عدالت درخواست کی سماعت کی۔ انہوں نے ریمارکس دیئے کہ درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ کے دائرہ اختیار سے باہر ہے، اس حوالے سے پٹشنر لاہور ہائیکورٹ کے سامنے معاملہ اٹھا سکتا ہے ، عدالت نے عمران ریاض کے وکیل کو لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی ۔


عمران ریاض کے وکیل کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات کو عدالت کھولنے پر ہم آپ کے شکر گزار ہیں ۔ جس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیورٹ نے ریمارکس دیئے کہ کوئی بھی درخواست گزار کسی بھی وقت آئے ہم سننے کے لیے تیار ہیں۔

حوالہ

اشتہار


اشتہار