Announcement of giving free laptops to one lakh students under Prime Minister Scheme
حکومت نے وزیراعظم اسکیم کے تحت ایک لاکھ طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کر دیا۔
وزیراعظم کی معاونِ خصوصی برائے امورِ نوجوانان شیزا فاطمہ کا کہنا ہے کہ پوسٹ گریجویٹس اور پی ایچ ڈی طلبہ کومفت لیپ ٹاپ دیے جائیں گے جبکہ فرسٹ ایئر سے فورتھ ایئر کے طلبہ میں میرٹ پر لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے ۔
شیزا فاطمہ کا کہنا ہے کہ اعلیٰ کارکردگی کے حامل طلبہ کو ترجیح دی جائے گی جبکہ اسکیم میں خصوصی افراد اور خواتین کا کوٹہ بھی ہو گا۔
سرکاری یونیورسٹیو ں اورکالجوں کے ایک لاکھ نوجوانوں میں مفت لیپ ٹاپ جلد تقسیم کئے جائیں گے ، نوجوانوں کو میرٹ پر اعلیٰ معیار کے لیپ ٹاپ فراہم کئے جائیں گے ، ہرپی ایچ ڈی اور پوسٹ گریجویٹ تمام طالب علموں کو یہ لیپ ٹاپ فراہم کئے جائیں گے جبکہ انڈر گریجویٹ پروگراموں میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نوجوانوں کو بھی لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے۔
لیپ ٹاپ سکیم میں بلوچستان کے طالب علموں کےلئے کوٹہ دوگنا کردیا ہے جبکہ معذور طالب علموں کےلئے بھی کوٹہ مختص کیا گیا ہے، خواتین کےلئے لیپ ٹاپ سکیم میں 50فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔
شیزا فاطمہ کا کہنا ہے نوجوانوں کو جدید دور کی ضروریا ت کے مطابق تعلیم فراہم کرنے کی ضرورت ہے ، وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کی تشکیل کا کام بھی جاری ہے۔