Re-election of Punjab Chief Minister, Assembly Number Game came to light


Re-election of Punjab Chief Minister, Assembly Number Game came to light

According to details, the total number of members in the Punjab Assembly is 371. The total number of PML-N members in the House was 165, out of which one defector Faisal Niazi has sent his resignation to the Speaker.
وزیراعلیٰ پنجاب کا دوبارہ انتخاب، اسمبلی کی نمبر گیم سامنے آ گئی

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اراکین کی کل تعداد 371 ہے، ایوان میں مسلم لیگ ن کے اراکین کی کل تعداد 165 تھی جن میں سے ایک منحرف رکن فیصل نیازی نے اپنا استعفیٰ اسپیکر اسمبلی کو بھیج رکھا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی نے فیصل نیازی کا استعفیٰ ابھی الیکشن کمیشن کو  تونہیں بھجوایا، لیکن فیصل نیازی کا ووٹ شمار نہ کرتے ہوئے اس وقت پنجاب اسمبلی کے ایوان میں پاکستان مسلم لیگ ن کے اراکین کی تعداد 164 ہے، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے 7، آزاد 4 اور راہ حق پارٹی کے ایک رکن کا تعلق موجودہ حکومتی اتحاد سے ہے، جس کی تعداد 176 بنتی ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے اراکین کی تعداد 183 تھی، جن میں سے 25 منحرف اراکین ڈی سیٹ ہوئے، اس طرح  پی ٹی آئی کے باقی اراکین کی تعداد 158  بنتی ہے۔ پی ٹی آئی کی اتحادی مسلم لیگ ق کے اراکین کی تعداد 10 ہے، جنہیں ملا کر اپوزیشن اتحاد کے اراکین کی کل تعداد 168 ہے۔

آزاد رکن چوہدری نثار نے ابھی تک کسی کی حمایت کا فیصلہ یا اعلان نہیں کیا، چوہدری نثار کی خاموشی اور فیصل نیازی کے مستعفی ہونے کے اعلان کے بعد ان دونوں اراکین کو کسی اتحاد میں شامل نہیں سمجھا جا سکتا۔

اس لئےاس وقت پنجاب اسمبلی کے ایوان کو 369 اراکین پر مشتمل سمجھا جا سکتا ہے اور حکومت سازی کیلئے 186 ارکان کی سادہ اکثریت ضروری ہوتی ہے، 369 کا ایوان ہو تو سادہ اکثریت کیلئے 185 ووٹ درکار ہوں گے، لیکن موجودہ حالات میں ایوان میں کسی کے پاس بھی سادہ اکثریت حاصل نہیں ہے۔

دوسری گنتی میں جس کے پاس ایوان میں موجود ممبران کی تعداد زیادہ ہوگی وہ قائد ایوان منتخب ہو جائے گا، اس ضمن میں حمزہ شہباز کو اس وقت 8 ممبران کی برتری حاصل ہے ۔

اشتہار


اشتہار