Tiktok app will pay for live streaming

 

Tik Tak will pay for live streaming.

The video sharing app Tiktok has announced that it will soon offer popular streaming accounts like Facebook and Instagram the option to receive money via live streaming.

ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے اعلان کیا ہے کہ فیس بک اور انسٹاگرام کی طرح مشہور اکاؤنٹس کو جلد لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے پیسے وصول کرنے کا آپشن مہیا کرے گا۔اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک نے اپنی بلاگ پوسٹ میں کہا ہے کہ لائیو سبسکرپشن ہمارا ایک نیا قدم ہے جس کا مقصد مونیٹائزیشن کے مواقع بڑھانا ہے جبکہ پلیٹ فارم پر تخلیقی کام کرنے والوں حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

READ ALSO: How To Make Money From Facebook

کمپنی کی جانب سے مقبول اکاؤنٹس کی مونیٹائزیشن کی قیمت کے حوالے سے کوئی تعین نہیں کیا جاسکا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نیا فیچر اسی ہفتے سے محدود پیمانے پر مشہور اکاؤنٹس کو دستیاب ہوگا تاہم آنے والے مہینوں میں اس کو عالمی سطح پر وسعت دی جائے گی۔ لائیو سبسکرپشن کے فیچر تک پہنچنے کے لیے ضروری ہو گا کہ صارف کی عمر کم سے کم 18 سال ہو اور اس کو سبسکرائب کرنے والو کی عمر بھی اتنی ہی ہونا ضروری ہوگا۔اس سے قبل رواں ماہ کے آغاز میں ٹک ٹاک نے اعلان کیا تھا کہ مشہور اکاؤنٹس اور تخلیق کاروں کے لیے ایڈ ریوینو شیئرنگ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔یاد رہے کہ ٹک ٹاک پر ویڈیوز شیئرنگ ایپ پر صارفین کی تعداد ایک ارب سے زائد ہے۔

اشتہار


اشتہار