Senior journalist Sabir Shakir said goodbye to ARY News
Senior journalist Sabir Shakir has said goodbye to ARY, a company with a long association of 17 years.
سینئر صحافی صابر شاکر نے 17 برس کی طویل رفاقت کے حامل ادارے اے آر وائی کو خیر باد کہہ دیا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں سینئر صحافی صابر شاکر کا کہنا تھا کہ آج میں نے اپنے اکلوتے باس سلمان اقبال کواپنااستعفیٰ بھجوا دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اے آر وائی سے بہت پیار کرتا ہوں، میری شدید خواہش ہے کہ اے آر وائی کا ہزاروں افراد پر مشتمل اسٹاف پھلےپھولے، اور میری وجہ سےان پر معمولی سابھی حرف نہ آئے۔
صابر شاکر کا کہنا تھا کہ تقریباً17برس اے آر وائی سےوابستہ رہا، حاکمیت صرف اللہ کی ہے، میرا مرناجینامادروطن کیلئے ہے، پھر ملیں گے، پاکستان، پاک فوج کے سپاہی شہداء کو سلام۔۔
یاد رہے کہ صحافت کے فرائض منصبی ادا کرنے کے جرم میں سینئر صحافی صابر شاکرپر ملک کے مختلف تھانوں میں ان پر مقدمات درج کئے گئے تھے۔
آج میں نےاپنےاکلوتےباس@Salman_ARY کواپنااستعفی بھجوادیاہےARYسےبہت پیارکرتاہوں،شدیدخواہش ہےARYہزاروں کاسٹاف پھلےپھولےمیری وجہ سےان پر معمولی سابھی حرف نہ آئے،تقریباً17سالARYوابستہ رہا
— Sabir Shakir (@ARYSabirShakir) May 26, 2022
حاکمیت صرف اللہ کی ہے
مرناجینامادروطن کیلیےہےپھرملینگےدوستو
پاکستان،پاک فوج کےسپاہی شہداکوسلام