A Major initiative of the Government of Pakistan is to introduce online method of installing new electricity meters

A Major initiative of the Government of Pakistan is to introduce online method of installing new electricity meters

The Government of Pakistan has taken another step towards the promise made for the convenience of the people and prevention of corruption in the country by introducing the method of installing new electricity meters in the country with the help of online method.

حکومت پاکستان کا بڑا اقدام، بجلی کے نئے میٹر لگوانے کا آن لائن طریقہ کار متعارف

حکومت پاکستان نے عوام کی سہولت اور ملک میں کرپشن کی روک تھام کیلئے کیے گئے وعدے کی جانب ایک اور قدم اٹھاتے ہوئے ملک میں آن لائن طریقہ کار کی مدد سے بجلی کے نئے میٹر کی تنصیب کا طریقہ کار متعارف کرایا ہے۔


حکومت پاکستان نے اس مقصد کے لیے الیکٹریسٹی نیو کنکشن (ای این سی) http://enc.com.pk کا پلیٹ فارم متعارف کرایا ہے۔ اس میں درخواستگزار اپنے کوائف پُر کرے گا جس کے بعد واپڈا کا نمائندہ آپ کے گھر آکر آپ سے کاغذات لینے کا پابند ہو گا۔


اس پورٹل پر اپلائی کرنے کے بعد آپ کو ایک ٹریکنگ آئی ڈی جاری کی جائے گی جس کو سرچ کر کے آپ اپنے گھر بیٹھے اپنی درخواست کا سٹیٹس جان سکیں گے۔ اس کے لیے آپ کو کسی واپڈا اہلکار یا نمائندے کو رشوت بھی نہیں دینا پڑے گی۔


اپلائی کرنے کا طریقہ انتہائی سادہ ہے آپ http://enc.com.pk پر جائیں،Apply New Connection پر کلک کریں ، آپکے سامنے فارم آئے گا، اس فارم میں اپنے شناختی کارڈ، مکان سمیت دیگر معلومات پُر کریں اور اپلائی کردیں۔ اس کے لئے آپکو شناختی کارڈ، جس گھر میں میٹر لگوا رہے ہیں اس کے کوائف بھی اپ لوڈ کرنا ہوں گے۔


اس پورٹل اور ای این سی سسٹم کی سب سے بڑی بات یہ ہے کہ اس کے ذریعے آپ سے کاغذات کی فائل حاصل کرنے والا نمائندہ اس کے بعد ایک ماہ کے اندر میٹر لگوانے کا پابند ہوگا۔

اشتہار


اشتہار