Successful experience of FiveG technology in Pakistan

 


ISLAMABAD: PTCL Group has successfully tested FiveG technology, the UAE Ambassador said while welcoming the FiveG test and said that UAEIT is interested in investing in telecom.

اسلام آباد: پی ٹی سی ایل گروپ نے فائیو جی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ کرلیا، سفیر یواےای نے فائیو جی ٹیسٹ خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا یو اے ای آئی ٹی ٹیلی کام 
میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتا ہے۔


تفصیلات کے مطابق پی ٹی سی ایل گروپ نے فائیو جی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ کیا، فائیو جی کا ٹرائل غیرتجارتی بنیادپرمحدود ماحول میں کیا گیا۔

فائیوجی ٹیکنالوجی کے ذریعے ریموٹ سرجری کابھی عملی مظاہرہ کیا گیا ، فائیو جی ٹرائل کی تقریب میں وزیر آئی ٹی سید امین الحق کی شرکت کی جبکہ یواےای سفیر حماد عبید ابراہیمی اور چیئرمین پی ٹی اے عامر باجوہ شریک ہوئے۔

قائم مقام سی ای او پی ٹی سی ایل نے کہا کہ فائیو جی پاکستان کیلئے گیم چینجر ہو گا ، ڈیجٹل پاکستان کےلئے فائیو جی مددگار ہوگا۔

اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیمی کا کہنا تھا کہ یو اے ای آئی ٹی ٹیلی کام میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتا ہے ، پاکستان اور یو اے ای کے درینہ تعلقات ہیں ، آئی ٹی،سائنس و ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کےوسیع مواقع ہیں۔

سفیر یواےای نے مزید کہا پی ٹی سی ایل کا فائیو جی ٹیسٹ خوش آئند ہے ، یو اے ای پانچواں ملک ہے جس نے اپنا مشن مریخ پر بھیجا۔

یاد رہے اگست 2019 میں پاکستان میں پہلی بار فائیوجی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ کیا گیا تھا، موبائل کمپنی زونگ نےفائیوجی ٹیکنالوجی کا اسپیڈ ٹیسٹ کامیابی سے 
مکمل کیا۔

اشتہار


اشتہار