Learn about your health on the mobile screen, Google has brought good news to users

 


Learn about your health on the mobile screen, Google has brought good news to users
کیلی فورنیا: انٹرنیٹ کی سب سے بڑی گوگل نے موبائل صارفین کو بڑی خوش خبری سنادی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق گوگل نے موبائل صارفین کو صحت کے حوالے سے باخبر رکھنے کے لیے نیا اسمارٹ فون متعارف کرانے کا اعلان کردیا جو دھڑکنوں اور سانسوں کے حوالے سے بتائے گا۔

گوگل کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ گوگل کے نئے ’پکسل‘ نامی اسمارٹ فون میں ایسے فیچرز شامل کیے جائیں گے جن کی مدد سے صارفین اپنی صحت کے حوالے سے باخبر رہ سکتے ہیں۔
کمپنی کے مطابق اسمارٹ فون کی مدد سے صارفین اپنے دل کی دھڑکن اور سانس کی آمد و رفت کی شرح دیکھ سکیں گے جس کے بعد انہیں اسمارٹ واچ یا بار بار ڈاکٹر کے پاس جانے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔

گلوگل نے بتایاکہ یہ سروس اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بھی متعارف کرائی جائے گی۔ سانس اور دل کی دھڑکن کے بارے میں جاننے کے لیے صارف کو موبائل فون کا فرنٹ کیمرہ استعمال کرنا ہوگا۔

ایک منٹ کے بعد صارف کے سامنے آئے گاکہ اُس نے کتنی بار سانس لی اور دل دھڑکنے کی تعداد کتنی تھی۔

گوگل کے مطابق یہ فیچر پہلے مرحلے میں پکسل فون میں متعارف کرایا جائے گا، اگلے مرحلے میں اینڈرائیڈ صارفین بھی اس سے استفادہ کرسکیں گے۔ بتایا گیا کہ یہ فیچرز آئندہ ماہ سے گوگل فٹ ایپ میں شامل  کردیے جائیں گے اور مرحلہ وار دنیا بھر میں متعارف کرائے جائیں گے۔

اعلامیے کے مطابق گوگل نے ان فیچرز کو تیار کرنے میں محققین، ماہرین طب اور انجینئرز کی خدمت حاصل کیں، جس کا مقصد صارف کو اُس کی صحت سے متعلق زیادہ سے زیادہ معلومات فراہم کرنا ہے۔

اشتہار


اشتہار