TikTok Responds to Pakistan Telecommunication Authority!

 


ٹک ٹاک کا پی ٹی اے کو جواب۔۔

پی ٹی اے کی جانب سے آخری وارننگ دیے جانے پر ٹک ٹاک بھی میدان میں آگئی اور اپنے موقف سے حکام کو آگاہ کردیا۔ٹک ٹاک ایپ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک اپنے طور پر غیر اخلاقی مواد کے خلاف کارروائی کرتی رہتی ہے، معاشرتی اقدار کی خلاف ورزی کرنے والے اکاؤنٹس پر پابندی عائد کردی جاتی ہے جبکہ کوئی شکایت موصول ہونے سے پہلے ہی 98 اعشاریہ 2 فیصد نامناسب ویڈیوز کو شناخت کرکے خود ہی ڈیلیٹ کردیا جتا ہے۔ٹک ٹاک انتظامیہ کے مطابق گزشتہ سال 2019 میں پاکستان سے ایسی 37 لاکھ سے زائد ویڈیوز کو نشر ہونے سے روکا گیا جو نامناسب تھیں۔ ایپ پر نامناسب مواد کی شناخت کیلئے متعدد ٹیکنالوجیز اور جدید حکمت عملی کا نفاذ کیا جاتا ہے۔خیال رہے کہ نامناسب مواد کے فروغ پر پی ٹی اے کی جانب سے بیگو ایپ پر پابندی عائد کردی گئی تھی جبکہ ٹک ٹاک کو آخری وارننگ دی گئی تھی۔ اس سے قبل چین اور انڈیا کے سرحدی تنازعے کے باعث انڈیا میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کی جاچکی ہے۔


اشتہار


اشتہار