A mobile app has been introduced to travel abroad from the UAE

 

امارات سے بیرون ملک سفر کرنے کے لیے سفر ی شرائط سے متعلق اہم ایپ متعارف کرا دی گئی،سفر کے لیے ٹریول پاس حاصل کرنا لازمی ہوگا

امارات کی دو بڑی ایئر لائنز ایمریٹس اور اتحاد نے انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (IATA) سے پارٹنر شپ کر لی ہے جس کے تحت یہ دونوں دُنیا بھر کی پہلی ایئر لائنز ہوں گی جو IATA ٹریول پاس کا آزمائشی طور پر استعمال کریں گی۔ ایمریٹس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس کی جانب سے دُبئی میں مسافروں کی روانگی سے پہلے کورونا پی سی آر ٹیسٹ کی Validation کا پہلا فیز لاگو کیا جائے گا۔ اپریل میں شروع ہونے والے اس پہلے فیز کے تحت دُبئی سے سفرکرنے والے ایمریٹس کے مسافر اپنے کورونا ٹیسٹ کا سٹیٹس ایک ایپ کے ذریعے براہ راست ایئر لائن سے شیئر کر سکیں گے۔ جس کے بعد اس سٹیٹس کا چیک ان سسٹم میں بھی خود کار طریقے سے اندراج ہو جائے گا۔ جس کے بعد مسافر کو ٹریول پاس جاری ہو جائے گا۔


اتحاد ایئر کی جانب سے یہ ٹریول پاس رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ابوظبی سے روانہ ہونے والی فلائٹس کے مسافروں کے لیے بھی جاری ہوں گے۔ اگر ٹریول پاس کا آزمائشی مرحلہ کامیاب ہو گیا تو اسے اتحاد کے نیٹ ورک میں شامل دوسرے ایئرپورٹس پر بھی نافذ کر دیا جائے گا۔یہ ٹریول پاس اس باعت کا ثبوت ہو گا کہ اتحاد کے مسافروں کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹس کلیئر آئی ہے جس کے بعد انہیں سفر کرنے کا اہل قرار دیا گیا ہے۔



IATA Travel Pass کیا ہے؟

یہ ٹریول پاس درحقیقت ایک موبائل ایپ ہے جوکسی مسافر کی جانب سے کورونا ٹیسٹنگ کی حکومتی شرائط پوری کرنے اور ویکسین لگوانے سے متعلق معلومات فراہم کرے گا۔

IATA ٹریول پاس کی بدولت مسافر کے لیے ’ڈیجیٹل پاسپورٹ‘ جاری ہو گا جو اس بات کا اظہار ہو گا کہ مسافر نے کسی خاص مقام کے لیے سفر سے پہلے وہاں کی پی سی آر ٹیسٹ یا ویکسی نیشن سے متعلق شرائط پوری کر لی ہیں۔ مسافراس ایپ کے ذریعے ایئرپورٹ حکام اور ایئر لائنز کو اپنے کورونا ٹیسٹ اور ویکسی نیشن کے سرٹیفکیٹس بھی بھیج سکتے ہیں جس سے ان کے سفر میں آسانی ہو جائے گی۔ اس نئی ایپ کی بدولت مسافر کی تمام سفری دستاویزات ڈیجیٹل طریقے سے محفوظ بھی ہو جائیں گی۔

اشتہار


اشتہار