بالی ووڈ اداکارہ کیرتی کلہاری سائبر فراڈ کا شکار ہو گئیں جہاں نامعلوم افراد نے ان کے کریڈٹ کارڈ کی معلومات استعمال کرتے ہوئے تقریباً 2 لاکھ 44 ہزار بھارتی روپے کی غیر مجاز ٹرانزیکشنز کر ڈالیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ 24 جولائی کی رات پیش آیا جب 43 سالہ اداکارہ اندھیری ویسٹ میں ایک ملٹی پلیکس جا رہی تھیں۔ اسی دوران انہیں بینک کی جانب سے غیر ملکی کرنسی میں کی گئی ایک ٹرانزیکشن کا الرٹ موصول ہوا۔
LOADING...
رپورٹس کے مطابق ان کو نوٹیفکیشن موصول ہوا کہ ان کے اکاونٹ سے 2,525 امریکی ڈالر کی ادائیگی ایرو میکسیکو ایئر لائنز کے نام پر کی گئی، جس پر اداکارہ نے فوری بینک سے رابطہ کیابینک کی جانچ میں معلوم ہوا کہ ان کے کریڈٹ کارڈ سے مجموعی طور پر چار غیر مجاز ٹرانزیکشنز کی گئی تھیں، جن کی مالیت 2 لاکھ 43 ہزار روپے سے زائد تھی۔ مزید نقصان سے بچنے کے لیے بینک نے فوری طور پر کارڈ بلاک کر دیا۔واقعے کے بعد ممبئی کے امبولی پولیس اسٹیشن میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور سائبر کرائم ماہرین کی مدد سے تحقیقات جاری ہیں۔

ابتدائی تحقیقات میں یہ پتا لگا ہے کہ کریڈٹ کارڈ کی معلومات کسی ڈیجیٹل ذریعے سے چوری کی گئی ہے کیونکہ اداکارہ نے اپنا پن کوڈ یا بینکنگ معلومات کسی کے ساتھ شیئر نہیں کی تھی۔پولیس ٹرانزیکشن ریکارڈز اور ڈیجیٹل شواہد کا جائزہ لے رہی ہے تاکہ فراڈ میں ملوث افراد کا سراغ لگایا جا سکے۔