امریکا کے ساتھ کسی بھی سمجھوتے کیلئے صیہونی جارحیت کا خاتمہ ضروری ہے، مجتبیٰ خامنہ ای

Ending Zionist aggression is essential for any agreement with the US, says Khamenei
ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ کسی بھی سمجھوتے کیلئے صیہونی جارحیت کا خاتمہ ضروری ہے۔سپریم لیڈر نے حزب اللہ کے خط کے جواب میں لکھا کہ حزب اللہ اسرائیل کے خلاف مضبوط چٹان کی طرح ہے، ایران نے لبنانی جنگجوؤں کا دفاع اپنی اسٹریٹجک پالیسی کا حصہ بنا لیا ہے۔مجتبیٰ خامنہ ای نے مزید کہا کہ امریکی اور صہیونی ظلم و جبر کے خلاف مزاحمت کے سوا کوئی راستہ باقی نہیں رہا۔ حزب اللہ کی ثابت قدمی دنیا بھر کی آزاد اقوام کیلئے ایک متاثر کن پیغام بن گئی ہے، عالمی تکبر و غلبہ کے خلاف جدوجہد کرنے والی اقوام کیلئے حزب اللہ مثال بن چکی ہے۔دوسری جانب ایرانی سپریم لیڈر کے فوجی مشیر میجر جنرل یحییٰ رحیم صفوی نے کہا ہے کہ ایران کے دشمن سیاسی اور معاشی دباؤ کے ذریعے قوم کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔

LOADING...

ایرانی میڈیا کے مطابق جنرل یحییٰ رحیم صفوی کا کہنا تھا کہ مشکل حالات کے باوجود ایرانی قوم کی مزاحمتی طاقت میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دباؤ اور پابندیوں کے باوجود سائنس، ٹیکنالوجی، طب اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں ایران نے نمایاں ترقی کی ہےادھرایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ پیغامات کا فعال تبادلہ جاری ہے ، واشنگٹن ماضی میں مذاکرات میں دھوکا دے چکا ہےالجزیرہ کے مطابق اسماعیل بقائی نے بتایا کہ پاکستان اور قطر سمیت ثالث ممالک تہران اور واشنگٹن کے درمیان پیغامات کے تبادلے میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں لیکن ایران کی ترجیح اب بھی حملوں کے جواب میں اپنی خودمختاری کا دفاع کرنا ہے۔





اشتہار


اشتہار