پیٹرول اور ڈیزل کی موجودہ قیمت میں کتنا ٹیکس شامل؟ تفصیلات سامنے آگئیں

How much tax is included in the current price of petrol and diesel? Details revealed
پیٹرول اور ڈیزل کی موجودہ قیمتوں میں ٹیکس وصولی کی تفصیلات سامنےآگئیں۔پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق موجودہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تقریباً 29 فیصد ٹیکس شامل ہے۔ ایک لیٹر پیٹرول پر مجموعی طور پر 88 روپے 7 پیسے ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے۔پیٹرول کی قیمت میں 19 روپے 32 پیسے کسٹم ڈیوٹی، 66 روپے 25 پیسے پیٹرولیم لیوی اور 2 روپے 50 پیسےکلائمیٹ سپورٹ لیوی شامل ہے۔

LOADING...

ذرائع کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 91 روپے 15 پیسے ٹیکس شامل ہیں۔ جن میں 15 روپے 68 پیسے کسٹم ڈیوٹی، 72 روپے 97 پیسے پیٹرولیم لیوی اور 2 روپے 50 پیسے کلائمیٹ سپورٹ لیوی شامل ہے۔واضح رہے کہ حکومت نے دو روز قبل پیٹرول کی قیمت میں 74 روپے 28 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے 31 پیسے فی لیٹرکمی کا اعلان کیا تھا۔ کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 299 روپے 50 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 311 روپے 47 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔






اشتہار


اشتہار