ابوظہبی میں میزائل شہری کی گاڑی پر گر گیا، ایک شخص جاں بحق

ابوظہبی میں میزائل شہری کی گاڑی پر گر گیا، ایک شخص جاں بحق
ابو ظہبی میں ایک میزائل شہری کی گاڑی پر گرنے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیاابوظہبی میڈیا آفس کے مطابق یہ واقعہ البحیہ کے علاقے میں پیش آیا۔ میزائل گرنے سے گاڑی میں موجود ایک شخص موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا، جس کی قومیت فلسطینی بتائی گئی ہے۔

LOADING...

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد متعلقہ ادارے فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے ،تحقیقات اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔واضح رہے کہ آج دبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے قریب ڈرون حملہ کیا گیا جس کے بعد فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل کرنا پڑ گیا، لیکن اب آپریشن بحال ہونا شروع ہو گیا ہے۔





اشتہار


اشتہار