چینی صدر سے ملاقات سے قبل صدر ٹرمپ جاپان روانہ ہو گئے

President Trump leaves for Japan before meeting with Chinese President
چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ٹوکیو روانہ ہوگئے ہیں۔وہ جاپان کے بادشاہ نارُوہیتو اور حال ہی میں منتخب ہونے والی خاتون وزیرِاعظم سنائے تاکائچی سے ملاقات کریں گے۔

LOADING...

صدر ٹرمپ اس وقت اپنے اب تک کے طویل ترین غیر ملکی سفر پر ہیں۔ ان کا یہ دورہ ایشیا میں تجارتی معاہدوں، سرمایہ کاری اور دفاعی تعاون کر فروغ دینے کے لیے ہے۔

ملائیشیا میں قیام کے دوران ٹرمپ نے تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ بندی معاہدے کی نگرانی کی اور کئی تجارتی معاہدوں کا اعلان کیا۔ٹرمپ کا دورہ جمعرات کو جنوبی کوریا میں چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ سربراہ اجلاس پر اختتام پذیر ہوگا۔ دونوں رہنما دنیا کی سب سے بڑی دو معیشتوں کے درمیان نئے تجارتی تنازع کو روکنے کی کوشش کریں گے۔ 

صدر ٹرمپ کو جاپان سے 550 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی حاصل ہو چکی ہے، جس کے بدلے میں جاپانی مصنوعات پر عائد کچھ سخت درآمدی محصولات میں نرمی کی توقع ہےوزیرِاعظم تاکائچی امریکی گاڑیاں، سویابین اور قدرتی گیس خریدنے کے وعدے کے ذریعے ٹرمپ کو مزید متاثر کرنے کی کوشش کریں گی۔

ملائیشیا سے روانگی سے قبل ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر پیغام میں کہا کہ ملائیشیا ایک شاندار اور متحرک ملک ہے۔ بڑے تجارتی اور ’ریئر ارتھ‘ معاہدوں پر دستخط ہوئے۔ سب سے اہم، تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان امن معاہدہ—اب کوئی جنگ نہیں! لاکھوں جانیں بچ گئیں۔ اب جاپان کے لیے روانہ!

وزیرِاعظم تاکائچی نے ہفتے کو صدر ٹرمپ سے ٹیلی فون پر گفتگو میں کہا کہ جاپان اور امریکہ کے اتحاد کو مضبوط بنانا اُن کی “سب سے بڑی ترجیح” ہے۔ٹوکیو میں ٹرمپ کی آمد کے پیشِ نظر ہزاروں پولیس اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔





حوالہ 

اشتہار


اشتہار