چاند کو مکمل گرہن ، پاکستان سمیت مختلف ممالک میں 7 ارب افراد نے نظارہ کیا

Total lunar eclipse watched by 7 billion people in various countries including Pakistan
چاند کو مکمل گرہن لگ گیا ، پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں 7 ارب افراد نے نظارہ کیا۔ رات 10 بجکر 31 منٹ پر زمین سورج اور چاند کے درمیان آنا شروع ہوئی اور زمین کا سایہ چاند پر پھیلنا شروع ہوا،اس سے قبل 9 بج کر 27 منٹ پر چاند کو جزوی گرہن لگنا شروع ہو گیا تھا۔محکمہ موسمیات کے مطابق جزوی گرہن 12 بجکر 57 منٹ پر ختم ہو گا، 8 ستمبر کی رات ایک بج کر 55 منٹ پر چاند گرہن مکمل اختتام کو پہنچ جائے گا۔

LOADING...

چاند گرہن کا مشاہدہ یورپ، ایشیا، آسٹریلیا، افریقہ، شمالی امریکا کے مغربی حصے، جنوبی امریکا کے مشرقی حصے میں کیا گیا ، علاوہ ازیں بحرالکاہل، بحرِ اوقیانوس، بحرِ ہند، آرکٹک اور انٹارکٹیکا میں بھی چاند گرہن دیکھا گیا۔




اشتہار


اشتہار