بھارت میں ایک مصروف ہائی وے کے ٹول پلازہ کے قریب جنگلی ہاتھی نے وہاں سے گزرنے والی گاڑیوں پر حملہ کر کے خوف و ہراس پھیلا دیا۔
LOADING...
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہاتھی نے سڑک پار کرنے کے لیے دوسری طرف جاتے ہوئے ٹریفک میں افراتفری مچا دی۔ ہاتھی کو ٹول لین میں کھڑی ایک گاڑی کو شدید نقصان پہنچاتے ہوئے دیکھا گیا۔
लच्छीवाला टोल पर आ गए गजराज, टल गया बड़ा हादसा#Dehradun #elephant #Uttarakhand pic.twitter.com/OnTkd0ykTM
— Rajya Sameeksha (@RajyaSameeksha) August 9, 2025
تاہم ڈرائیور نے فوراً گاڑی بھگا کر جان بچا لی۔ حکام کے مطابق ٹول پلازہ کے قریب تقریباً روز ہی ہاتھی دیکھے جا رہے ہیں، جو سکیورٹی کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔ یہ واقعہ مقامی آبادی میں غصے اور خوف کا باعث بنا ہے اور لوگوں نے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔