محبت کی انتہا، موٹر سائیکل سے ہی سالگرہ کا کیک کٹوا لیا گیا، ویڈیو وائرل

The height of love, birthday cake cut from a motorcycle, video goes viral
دنیا میں بھانت بھانت کے لوگ پائے جاتے ہیں جو خوشی منانے کے نت نئے طریقے ایجاد کر لیتے ہیں، ایسا ہی سلیبریشن کا ایک طریقہ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔

LOADING...

بھارت میں ایک شخص نے اپنی بائیک کی سالگرہ مناتے ہوئے اس سے کیک ہی کٹوا لیاسوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر ایک صارف نے اس سیلیبریشن کی ویڈیو شئیر کی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یک شخص اپنی موٹر سائیکل کے ہینڈل بار کو پکڑے ہوئے اسے آگے پیچھے کرتا ہے، تو سامنے کے ٹائر سے بندھے چاقو سے کیک کٹنا شروع ہوجاتا ہے۔

ویڈیو کے پس منظر میں سالگرہ کا گانا چلتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔اس مختصر کلپ کو دو لاکھ سے زیادہ مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔ویڈیو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین اپنی مسکراہٹ نہیں روک پائے، اور اس شخص کی اپنی موٹر سائیکل سے محبت کی تعریف کی۔

محبت کی انتہا، موٹر سائیکل سے ہی سالگرہ کا کیک کٹوا لیا گیا، ویڈیو وائرل

ایک صارف نے کہا کہ ’وہ پہلے سائلنسر استعمال کرکے موم بتیاں بھی بجھا سکتے تھے۔‘

محبت کی انتہا، موٹر سائیکل سے ہی سالگرہ کا کیک کٹوا لیا گیا، ویڈیو وائرل
ایک اور صارف نے کہا، ’کوئی بھلا اپنی موٹر سائیکل کی سالگرہ کیسے بھول سکتا ہے؟‘


 

حوالہ

اشتہار


اشتہار