LOADING...
Kalesh b/w Husband and wife on running bike, Wife started beating her husband over some mutual dispute In Lucknow UP pic.twitter.com/7Nay1x9tgi
— Ghar Ke Kalesh (@gharkekalesh) May 20, 2025
حیرت انگیز بات یہ ہے کہ مرد پورے وقت پرسکون رہا اور ڈرائیونگ پر توجہ مرکوز رکھے رہا، حتیٰ کہ اس نے پلٹ کر بھی نہیں دیکھا۔تاہم اس واقعے نے کئی اہم سوالات کھڑے کر دیے، ایک جانب جہاں گھریلو تشدد کی یہ نئی شکل زیر بحث آ گئی، وہیں سڑک پر پیش آنے والے اس واقعے نے عوامی اور روڈ سیفٹی سے متعلق خدشات کو بھی جنم دے دیا۔
سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس ویڈیو پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ یہ واقعہ کسی بھی وقت حادثے کا سبب بن سکتا ہے، ایک اور نے کہا بہت خطرناک، ایسے میں حادثہ ہو جانا بعید نہیں۔جبکہ کسی نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ کیا کیا دیکھنا پڑ رہا ہے اس دور میں، اے خدا کاش میں 1970ء میں پیدا ہوا ہوتا۔