تاریخ میں پہلی بار یورپی سول ایوی ایشن ٹیم اگلے ہفتے پاکستان آئے گی

For the first time in history, a European civil aviation team will come to Pakistan next week.
سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار یورپی یونین کی ہدایت پر یورپی سول ایوی ایشن ٹیم اگلے ہفتے پاکستان پہنچے گی۔ دو ارکان پر مشتمل یہ خصوصی ٹیم اسلام آباد ایئرپورٹ پر موجود سول ایوی ایشن کے سیکیورٹی ریگولیٹرز کو بین الاقوامی معیار کے مطابق تربیت اور سرٹیفیکیشن فراہم کرے گی۔

LOADING...

ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق، ٹیم ریگولیٹرز کو یورپی اسٹینڈرڈز کے مطابق ETD (Explosives Trace Detection) اور EDD (Explosive Detection Dogs) پر خصوصی تربیت دے گی تاکہ ہوائی اڈوں کی سیکیورٹی مزید مؤثر اور عالمی معیار کے مطابق بنائی جا سکے۔یہ اقدام پاکستان کی ایوی ایشن سیکیورٹی کو بین الاقوامی معیار کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔





اشتہار


اشتہار